ناٹنگم : بھارتی فاسٹ بالنگ کے خلاف انگلینڈ کی بیٹنگ لائن پہلی اننگز میں 221 رنز پر ہمت ہار بیٹھی ۔جواب میں بھارت کا آغاز بھی انگلینڈ سے مختلف نہیں رہا اور بغیر کسی رنز پر ایک وکٹ گر گئی۔ بھارت کی جانب سے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی دعوت پر انگلینڈ کے اسٹیورٹ براڈ کے علاوہ کوئی بھی بلے باز زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ رک سکا اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں ۔ اسٹیورٹ براڈ نے 64 رنز بنائے جبکہ ان کے علاوہ انڈریو اسٹراس 32 آئن بل 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ بھارت کی جانب سے پروین کمار ، ایشانت شرما اور سری سانت نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کیا اور تین ، تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ ہربھجن سنگھ کے حصے میں ایک وکٹ آئی ۔ جواب میں بھارت کا آغاز بھی متاثر کن نہیں رہا اور ٹیم کا بغیر اکانٹ کھولے ہی اوپنر ابھیناو پولین لوٹ گئے ۔ ان کی وکٹ اینڈریوسن نے لی۔