نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں زیر زمین ریلوے اسٹیشن میں بھارتی پولیس اہلکار نے ساتھی خاتون اہلکار کو ہلاک کرکے خودکشی کرلی۔ واقعہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے زیر زمین ریلوے اسٹیشن جمنا بینک میٹرو پر پیش آیا۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق سینٹرل ریزرو سیکورٹی فورس کے جوان نے اپنی ساتھی خاتون پولیس اہلکار پر فائرنگ کردی اور اس کے بعد خود کو بھی گولی ماردی۔ فائرنگ کے واقعے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ تاہم سی آئی ایس ایف واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔