اسلام آباد : چینی بس مینوفیکچرنگ کمپنی کے وفد نے صدرزرداری سے ایوان صدرمیں ملاقات کی ۔ صدرزرداری نے چینی سرمایہ کاروں کی جانب سے سرمایہ کرنے کے عمل کوسراہا۔ اس موقع پر چینی بس مینوفیکچرنگ کمپنی اورسندھ حکومت کے درمیان سمجھوتے کی دستاویزات پردستخط کئے گئے۔ صدر زرداری کا کہنا تھا کہ چینی سرمایہ کارپاکستان میں موجودہ سازگارماحول سے آئل اورگیس، تجارت، مائننگ، آئی ٹی ، ٹیلی کام، خوراک وزراعت سمیت دیگرشعبوں سے بہترطوراستفادہ کرسکتے ہیں۔ چین کی جانب سے پاکستان میں بسوں کے شعبے میں جاری سرمایہ کاری کے دوررس نتائج برآمد ہونگے۔ انھوں نے کہا کہ یہ انتہائی خوشی کی بات ہے کہ پاک چین دوستی اب اقتصادی تعاون کومزیدفروغ حاصل ہورہا ہے اورچین کے سرمایہ کارپاکستان میں مختلف شعبوں میں اپنی دلچسپی کااظہارکررہے ہیں ۔ صدرمملکت نے چین کی نجی بس کمپنی کوپاکستان کی بڑھتی آبادی کے پیش نظردیگربڑے شہروں میں بھی اپنے منصوبے شروع کرنے کاکہا۔ا س موقع پرچینی نجی بس کمپنی کے وفد کے سربراہ نے صدرکونجی کمپنی کی جانب سے سی این جی بسوں کی تیاری کے سلسلے میں کئے جانیوالے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی۔