ملتان: وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے کہاہیکہ نئے صوبوں کے لیے منشور کمیٹی اپنا کام کررہی ہے اس حوالے سے تمام فریقین سے مشاورت کررہے ہیں۔ ملتان میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سرائیکی صوبے کیحوالے سے مشاورت کے بعد منشور کمیٹی اعلان کریگی۔ انھوں نیکہا کہ کراچی اور بلوچستان کی صورتحال مختلف ہے۔ کراچی میں امن وامان صوبائی مسئلہ ہے امن کے لیے صوبائی حکومت کی مدد کرینگے ۔ انھوں نے کہا کہ تمام جماعتوں کے ساتھ ورکنگ ریلشن ہیں ملکی مفادات کے خلاف کوئی کام نہیں کرینگے۔