اسلام آباد : سپریم کورٹ این آئی سی ایل کیس میں ظفرقریشی ڈائریکٹر ایف آئی اے کی معطلی کے حوالے سے محفوظ کیاگیا فیصلہ کل سنائے گی۔ این آئی سی ایل کیس میں اراضی کی خریداری میں ضابطے کی خلاف ورزی اورچھ ارب روپے کے غبن کامعامملہ زیرتفتیش تھا۔ تفتیش ایف آئی اے کے ڈائریکٹر ظفرقریشی کررہیتھے۔ ان کی تحقیقات کے مطابق اس کیس میں چوہدری مونس الہی اورامین فہیم کے نام بھی شامل ہیں حکومت نے تحقیقات کے دوران ہی ظفرقریشی کاتبادلہ پولیس فائونڈیشن میں کردیاتھا سپریم کورٹ نے انھیں واپس ایف آئی اے میں لانے کاحکم دیاتھا۔ حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے پرعمل کرتے ہوئے ان کاتبادلہ واپس ایف آئی اے میں کردیاتھا لیکن اگلے روز سیاسی بیان بازی کاالزام عائد کرتے ہوئے انھیں معطل کردیاگیاتھا۔ ان کی معطلی کے حوالے سے معاملے کی سماعت کے بعد چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں بنچ نے فیصہ پچیس جولائی کو محفوظ کرلیا تھا جوکل سنایاجائے گا۔