طرابلس : لیبیا میں باغیوں اور سرکاری فوج میں لڑائی جاری ہے، جبکہ نیٹو طیاروں نے طرابلس میں سرکاری اور سویلین اہداف پر بمباری کی ہے جس میں متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ عرب ٹی اور برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق رات گئے نیٹو طیاروں نے دارالحکومت طرابلس میں کئی سرکاری اور غیر سرکاری عمارتوں کو نشانہ بنایا۔خدشہ ہے کہ متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ ادھر مغربی شہر برغنیم پر قبضے کے بعد باغی ازاویہ کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ باغیوں کا دعوی ہے کہ وہ جلد طرابلس پر بھی قبضہ کرلینگے۔ رپورٹ کے مطابق غنیم میں لڑائی کے دوران چودہ باغی ہلاک اور سترہ زخمی ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق مسلسل لڑائی کے باعث لیبیا میں پیٹرول اور ایندھن کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔