کراچی اور حیدر آباد میں مقامی حکومتوں کی بحالی کے خلاف سندھ بھر میں قوم پرست احتجاج کررہے ہیں جبکہ مختلف شہروں میں ہڑتال بھی کی جا رہی ہے۔ کراچی میں گلشن حدید، ماڑی پور اورملیر کے علاقوں میں جزوی ہڑتال کی گئی ۔ نامعلوم افراد نے مختلف علاقوں میں فائرنگ کی اور دوگاڑیوں کو نذر آتش کیا جبکہ سکھر، گھوٹکی ، شکارپور اور خیرپورسمیت دیگر علاقوں میں مکمل ہڑتال کی جا رہی ہے ۔ سکھر میں شاہی بازار، صرافہ بازار سمیت تمام اہم کاروباری مراکز بند ہیں قوم پرستوں کی جانب سے مختلف شہروں میں احتجاجی ریلیاں بھی نکالی گئی ہیں۔