نوشہرہ ورکاں: پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر چوہدری امتیاز صفدر وڑائچ نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی پنجاب میں کلین سویپ کریگی پنجاب میں بھی ایک بار پھر عوامی دور آنے والا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ ورکاں میں سابق چیئرمین ٹان کمیٹی چوہدری وزیر علی کی وفات پر انکے بیٹوں اشتیاق وزیر علی محمد الیاس اور علی احمد سے اظہار تعزیت کرنے کے موقع پر لوگوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن عوام میں اپنی مقبولیت کھو چکی ہے۔ تکبیر اور غرور کی امری قیادت کا بھانڈا پھوٹ چکا ہے پاکستان پیپلز پارٹی کا گراف بڑھ رہا ہے اور آئندہ انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی پارٹی پنجاب کے جیالوں کا دور آئیگا۔ انہوں نے سابق چیئرمین ٹان کمیٹی مرحوم چوہدری وزیر علی کے سیاست میں کردار کی تعریف کی اور کہا ہے کہ انہوں نے سچے قول پر زندگی گذاری جس سے وعدہ کیا پورا کیا۔