پیانگ یانگ: سمندری طوفان موئفا نے چین کے بعد جنوبی اور شمالی کوریا میں تباہی مچا دی ہے تیز ہواں اور مکانات گرنیسے چودہ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد لاپتہ ہیں۔ امریکی ٹی وی کے مطابق پیر کے روز سمندری طوفان موئفا چین میں داخل ہوا۔ جہاں متعدد ہلاکتوں اور سیکڑوں مکانات کو نقصان پہنچانے کے بعد تیز ہوائیں جنوبی اور شمالی کوریا میں داخل ہوئیں۔ جس کے باعث ہزاروں ایکڑ فصل تباہ اور ایک سو سے زائد مکانات کو نقصان ہوا۔ بل بورڈ اور درخت گرنے سے شمالی کوریا میں دس جبکہ جنوبی کوریا میں چار افراد ہلاک ہوئے۔ حکام نے متاثرہ علاقوں سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر پہنچادیا ہے۔ تاہم تیز بارش کے باعث امدادی کام متاثر ہورہا ہے۔