اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے پشاور میں ہونے والے دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے اسلام اور قوم کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے ۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ معصوم عورتوں کو اپنے مذموم مقاصد کے لئے استعمال کرنا کہاں کی انسانیت ہیعورت کی مجبوری کو استعمال کرنے والے مسلمان نہیں کہلا سکتے ۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دہشتگرد اب نوجوان بچیوں کی حرمت کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ان سے خود کش حملے کروا رہے ہیں ۔ وزیر داخلہ رحمان ملک نے دو طالبان کمانڈروں کو مارنے والے خیبر پختونخواہ پولیس کے ایس ایس پی کلام خان کو پاکستان پولیس میڈل اور ادیزئی لشکر کے سربراہ کو پرائڈ آ ف پرفارمنس ایوارڈ بھی دینے کا اعلان کیا۔