لندن : برطانوی وزیراعظم ڈیوڈکیمرون نیکہاہیکہ عوام کیجان ومال کی حفاظت کرناحکومت کی ذمہ داری ہے۔ فسادات کیدوران جن افرادکی املاک کونقصان پہنچا ان کی امدادکی جائیگی۔ برطانوی پارلیمنٹ سے خطاب میں ڈیوڈ کیمرون نے کہاکہ جن افراد کے کاروبار کو نقصان پہنچا ان کے نقصان کا ازالہ انشورنس کے ذریعے چودہ سے بیالیس دنوں میں کیاجائیگا۔ انھوں نے کہاکہ پولیس کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے۔پولیس نے مشکل حالات میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ برطانوی وزیراعظم کاکہناتھا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز کے ذریعے ہنگامہ آرائی میں ملوث افراد کو گرفتارکیا۔ ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔انھوں نے سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کا بھی عندیہ دیا۔