برطانیہ: ویک اینڈ پر سخت حفاظتی انتظامات،1200 شرپسند گرفتار

london

london

لندن : برطانیہ میں فسادات کے بعد صورتحال بہتری کی طرف گامزن ہے،،حکومت نے ویک اینڈ پر لندن سمیت متاثرہ علاقوں میں پولیس پٹرولنگ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جب کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے پولیس کو سخت ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔برطانیہ میں ایک نوجوان کی ہلاکت کے بعد پھوٹ پڑنے والے فسادات سے دارالحکومت لندن،برمنگھم، مانچسٹر، لیورپول اور ناٹھنگم بری طرح متاثر ہوئے،، حکومت نے حالات پر قابو پانے کے لئے بڑے پیمانے پرسخت حفاظتی اقدامات کئے ہیں، ویک اینڈ پر لندن میں سولہ ہزار پولیس اہلکار کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے الرٹ ہیں،لندن پولیس نے بارہ سو شرپسندوں کو گرفتار بھی کیا ہے،جس میں سے سات سو پر فردجرم عائد کردی گئی ہے،متاثرہ علاقوں میں پولیس کی پٹرولنگ جاری ہے، جب کہ شرپسندوں پر بھی کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔