کراچی : مسلم لیگ فنگشنل کے سربراہ پیرپگارا نے کہا ہے کہ وہ کمشنری نظام کے حق میں ہیں۔سندھ اسمبلی میں اس نظام کی حمایت کریں گے۔ اے این پی سندھ کے صدرشاہی سید سے ملاقات میں پیرپگارا نے کہا کہ باتوں باتوں میں لوگ سمجھ جائیں ورنہ سندھ میں خون ریزی ہوگی،ایم کیو ایم کا وفد جلد ان سے ملاقات کررہا ہے، ایم کیو ایم سے کہوں گا خود بھی بچیں،ہمیں بھی بچائیں۔ انکا کہنا تھا کہ الطاف حسین کے فون آتے رہتے ہیں،ان کے فون کے منتظر ہیں۔ اس موقع پر شاہی سید نے کہا کہ ہم سندھ میں مہمان ہیں اور مزدوری کرنے آئے ہیں ،ٹارگٹ کلنگ کرنیوالے ہماری جائیداد اور زمینوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔