القاعدہ نے امریکا پر حملے کی کوششیں تیز کر دیں،امریکی اخبار

alqaida

alqaida

واشنگٹن: امریکی اخبار کے مطابق القاعدہ نے امریکا پر حملے کی کوششیں تیز کردی ہیں۔ انٹیلی جنس حکام کا کہناہے کہ دہشتگرد گروپ زہر کے ذریعے ایئرپورٹ، پارکوں اور دیگر عوامی مقامات کو نشانہ بنانا چاہتا ہے۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکی انٹیلی جنس حکام کا کہناہے کہ القاعدہ کی یمن برانچ گزشتہ ایک سال زہریلہ مادہ ریسین بنانے کی کوشش میں مصروف ہے۔ اور اس مقصد کیلئے القاعدہ نے وہ بیج بھی حاصل کرلیا ہے جس سے زہریلہ مواد ریسین بنایا جاتاہے۔ امریکی انٹیلی جنس حکام کے مطابق القاعدہ کا منصوبہ ہے کہ ریسین بڑی کی بڑی مقدار امریکا پہنچا کر اسے دھماکہ خیز مواد میں بھرا جائے اور ہوائی اڈوں، پبلک پارکس اور دیگر عوامی مقامات پر دھماکے کرکے زیادہ سے زیادہ جانی نقصان کیا جائے۔
امریکی حکام نے صدر اوباما کو بھی القاعدہ کے اس منصوبے سے آگاہ کردیا ہے۔ تاہم امریکی حکام کا کہنا ہے کہ حملے کا خطرہ کم ہے ایک تو ریسین بنانا مشکل ہے اور اسے امریکا پہنچانا بہت ہی مشکل ہے۔