برمنگھم: برمنگھم میں ایک اور شخص پر فسادات کے دوران تین پاکستانی نژاد شہریوں کو قتل کرنے کی فردجرم عائد کردی گئی ہے جبکہ مقتولین کے ورثا سے اظہار یکجہتی کیلئے ہزروں افراد نے ریلی نکالی۔ تئیس سالہ ملزم ایڈم کنگ کو آج برمنگھم کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ جبکہ اس سے پہلے دو ملزمان چھبیس سالہ جوشووا ڈونلڈ اور ایک سترہ سالہ لڑکے کو عدالت میں پیش کیا جاچکا ہے۔ برمنگھم کے علاقے ونسن گرین میں ایک امن ریلی نکالی گئی۔ جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقتول ہارون جہاں کے والد طارق جہاں نے کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کو یہاں دیکھ کر انہیں حوصلہ ملا ہے اور انہیں یقین ہے کہ ان کے بیٹے کا خون ضائع نہیں جائے گا۔