حب کے قریب ویرآب کے مقام پر بس حادثے میں جاں بحق زائرین کی تعداد 25 ہو گئی جبکہ پندرہ سے زائد افراد زخمی ہیں، زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ آج صبح حادثہ اس وقت پیش آیا جب شاہ نورانی میلے میں شرکت کے بعد زائرین شاہ نورانی سے شہداد کوٹ آ رہے تھے کہ ویر آب کے مقام پر بارش کے پانی اور پھسلن کے باعث ان کی بس ڈرائیور سے بے قابو ہو گئی اور گہری کھائی میں جا گری جس میں 25 افراد جاں بحق اور پندرہ سے زائد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں بڑی تعداد بچوں اور عورتوں کی بھی ہے اور ان میں سے بعض کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق زخمیوں اور جاں بحق افراد کا تعلق شہداد کوٹ سے ہے۔ واقعہ کے بعد حب کے مرکزی اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی جہاں ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے لاشوں اور زخمیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔