ویلنگٹن : نیوزی لینڈ کے شہروں ویلنگٹن اور آک لینڈ میں گزشتہ کئی عشروں کے بعد شدید ترین برفباری کے باعث نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا۔ بیشتر شاہراہیں بند اور مختلف علاقوں کو بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ویلنگٹن اور آک لینڈ میں گزشتہ روز ہونے والی برفباری گزشتہ نصف صدی کی شدید ترین برفباری ہے جس سے شہری گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں اور نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے۔ حکام نے شہریوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ شدید حالات کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہیں۔ حکام نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایات کی ہیں۔ حکام کے مطابق یہ نیوزی لینڈ میں 1970 کے بعد ہونے والی شدید ترین برفباری ہے۔