اسلام آباد: وزیر داخلہ رحمان ملک نے ہدایت کی ہے کہ وفاقی دارلحکومت میں جدید خطوط پر جیل کی تعمیر جلد مکمل کی جائے۔ اس کے علاوہ شہر میں موجود تمام غیرملکیوں کا ریکارڈ اپ ڈیٹ کیا جائے۔ یہ بات انہوں نے ایک اجلاس کی صدرات کرتے ہوئے کہی جس میں چیف کمشنر اور انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اسلام آباد میں جیل کی تعمیر کے لیے ستر کروڑ روپے کی رقم جاری کردی گئی ہے۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ شہر کے ہر سیکٹر میں ایک پولیس اسٹیشن قائم کیا جائے گا۔ رحمان ملک نے اس موقع پر انتظامیہ کو حکم دیا کہ اسلام آباد میں رہائش پذیر تمام غیرملکیوں کا سروے کرکے ان کا ریکارڈ اپ ڈیٹ کیا جائے۔