بیجنگ : چین نے پاکستان کی طرف سے امریکی طیارے کے ملبے تک رسائی دینے کی خبروں کی تردید کردی۔ بیجنگ سے جاری ہونے والے چینی وزارت دفاع کے بیان کے مطابق ہیلی کاپٹر کے ملبے تک رسائی دینے کی رپورٹ بالکل بے بنیاد اور بلاجوا ہے۔ امریکی اخبار فنانشل ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں الزام عائد کیا تھا کہ پاکستان نے ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کیخلاف ہونے والے آپریشن میں تباہ ہونے والے امریکی ہیلی کاپٹر کے ملبے تک چین کو رسائی دی تھی۔ پاکستان پہلے ہی اس رپورٹ کی سختی سے تردی کرچکا ہے۔