واشنگٹن : پاکستان دہشت گرد ملک نہیں،امریکی محکمہ خارجہ

america

america

واشنگٹن : امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عالمی برادری کے ساتھ ہے،یہ بات امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹو ریا نو لینڈ نے واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران کہی۔ان کاکہناتھا کہ دہشت گردی کے خلاف ایک دوسرے کی مدد کرنا پاکستان اورامریکا دونوں کے مفاد میں ہے،ترجمان کے مطابق پاکستانی حکومت میں شامل بعض عناصرکی جانب حقانی نیٹ ورک اور لشکر طیبہ کی سرپرستی پر امریکا نے اسلام آباد کو اپنی تشویش سے آگاہ کردیا ہے،ایک سوال کے جواب میں ترجمان کا کہنا تھا کہ لاہور سے اغوا ہونے والے امریکی باشندے کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔