نے ایک بارپھرالزام لگایا ہے کہ پاکستانی حکومت میں شامل بعض عناصر کے حقانی نیٹ ورک سے تعلقات ہیں جوافغانستان میں امریکی فوج کونشانہ بنارہاہے ،جبکہ وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن کاکہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات جتنے پرانے اتنے ہی پیچیدہ بھی ہیں۔واشنگٹن میں نیشنل ڈیفنس یونی ورسٹی میں فوجی افسروں سے خطاب میں لیون پنیٹا نے کہا کہ اسلام آباد کے بعض عناصر کے شدت پسندوں سے تعلقات ہیں۔جن پر انھیں تشویش ہے اس کے باوجود پاکستان کے ساتھ اتحادکے سواکوئی چارہ نہیں ہے۔ان کا کہناتھاکہ پاکستان سے تعلقات برقرار رکھنا اس لیے اہم ہے کہ وہاں القاعدہ کے خلاف جنگ لڑی جارہی ہے اور اس سلسلے میں پاکستان معلومات فراہم کرتا رہتا ہے۔امریکی وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان خطے کا اہم ملک ہے اور اس کی ایک وجہ پاکستان کا جوہری طاقت ہونا ہے۔امریکا کو پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کی سلامتی سے متعلق تشویش بھی ہے۔امریکی وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان اتحادی ملک ہے لیکن چند معاملات میں امریکاسے اتفاق نہیں کرتا۔