واشنگٹن میں گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا کہ امریکہ نے پاکستان اور افغانستان میں دہشتگردی میں ملوث حقانی ورک کے کمانڈرزدران کو دہشت گرد قراردے دیا ہے جسکے بعد زردان خان کے تمام اثاثے منجمد کردئے ہیں۔ واضح رہے کہ سنگین زردان کو انیس سو اٹھاسی میں اقوام متحدہ کی جانب سے بھی پابندیوں کی لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ زدران خان افغانستان میں موجود بڑی تعداد میں غیرملکی جنگجوں کو تربیت فراہم کررہا ہے۔