لاہور : مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے قبل ازوقت انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو گئی ہے ملکی حالات اس نہج پر پہنچ گئے ہیں کہ ملکی سلامتی کے لیے ضروری ہے کہ دوبارہ عوام کا مینڈیٹ حاصل کیا جائے۔ جبکہ مسلم لیگ ن کے ذرایئع کا کہنا ہے کہ پارٹی سطح پر قبل وقت انتخابات کے لیے باقائد طور پرکوئی مشاورت نہیں کی گئی اور نہ ہی کوئی لائحہ عمل طے کیا گیا ہے ۔ن لیگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ قبل از وقت انتخانات کا مطالبہ حکومت پر سیاسی دبا ہے جب تک ن لیگ کو ایک سو بہتر ارکان کی حمایت حاصل نہیں ہوتی موجودہ حکومت کی تبدیلی ناممکن ہے اس حوالے سے مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مشاہد اللہ خان کا کہنا ہے کہ حکومت ملکی کشتی کو غرق کر رہی ہے قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ غیر قانونی نہیں تاہم مسلم لیگ ن کسی بھی غیر آئینی تبدیلی کی کسی صورت حمایت نہیں کریگی۔ ذرائع کے مطابق قبل وقت انتخابات کے حوالے سے ن لیگ میں بھی اختلافات پائے جاتے ہیں بعضرہنماں کا خیال ہے کہ ن لیگ نے قبل ازوقت انتخابات کے لیے کوئی تیاری نہیں کی ہے اگرموجودہ حالات میں انتخابات ہوئے تو پارٹی کو نقصان ہو گا اور ارکان کی موجودہ تعداد بھی برقرار نہیں رہے گی۔