افغان دارالحکومت کابل میں یوم آزادی کے موقع پر برطانوی سفارتخانے اور فائیو اسٹا ہوٹل کے قریب دو خودکش بم دھماکوں میں تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ برطانوی ٹی وی کے مطابق پہلا خودکش دھماکہ صبح ساڑھے پانچ بجے اور اس کے دس منٹ کے بعد دوسرا دھماکہ ہوا۔ جس سے فائیو اسٹار ہوٹل، برطانوی سفارتخانہ اور قریبی عمارتوں متاثر ہوئیں۔ کابل پولیس کے چیف ایوب سالانگی نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ خودکش دھماکوں کے دوران فائرنگ کا سلسلہ بھی شروع ہوا اور پولیس اہلکار حملہ آوروں کا مقابلہ کررہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکوں اور فائرنگ کے بعد علاقے سے دھواں فضا میں بلند ہوتے دیکھا گیا۔ آج افغانستان کا یوم آزادی ہے، افغانستان نے آج کے روز انیس سو انیس میں برطانیہ سے آزادی حاصل کی تھی۔