بھارت میں کرپشن کے خلاف جدوجہد کرنے والے سماجی رہنما انا ہزارے کو تہاڑ جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔ وہ دارالحکومت نئی دہلی کے رام لیلا میدان میں سیکڑوں ساتھیوں سمیت پندرہ روزہ بھوک ہڑتال کررہے ہیں۔ تین روز پہلے نئی دہلی کے جے پی پارک سے گرفتاری کیبعد انا کو تہاڑ جیل میں بند کردیا گیا تھا۔ تاہم انا نے بھوک پڑتال ختم نہیں کی۔ ان کا مطالبہ ہے کہ کرپشن کے خلاف بل پارلیمنٹ سے منظور ہونے تک کچھ بھی نہیں کھائیں گے۔ انا کی ٹیم میں شامل سابق پولیس اہلکار کرن بیدی اور دیگر سماجی رہنما بھی سرگرم ہیں۔