افغانستان کے جنوبی پہاڑی علاقے میں ایک مسافر بس الٹنے سے کم ازکم 34افراد ہلاک ہوگئے صوبہ قندھار کی پولیس کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ ہفتے کی صبح پیش آنے والے اس حادثے میں 24مسافر زخمی بھی ہوئے۔ ادھر مغربی افغانستان میں حکام کے مطابق ہرات میں افغان فوج کے ایک ٹرک کے قریب رکشے میں نصب بم پھٹنے سے دو اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ ایک روز قبل دارالحکومت کابل میں واقع برطانوی ثقافتی مرکز (برٹش کونسل) پر خودکش بمباروں کے حملے میں کم ازکم نو افراد ہلاک ہوگئے تھے جن میں نیٹو ایک اہلکار بھی شامل تھا۔ افغانستان کے 92ویں یوم آزادی کے موقع پر ہونے والے اس حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی ہے۔