ممبئی : بالی ووڈ باکس آفس اس ہفتے خالی رہا۔ ریلیز ہونے والی تینوں فلمیں کسی فلم کو بھی کھڑکی توڑ ہفتہ نہ بناسکیں۔ بالی وڈ فلموں کے لیے رواں ہفتہ کسی بڑے دھچکے سے کم نہیں۔کیونکہ تین فلمیں انڈین باکس آفس پر بھیڑ اکھٹی نا کر سکیں۔ ان فلموں میں راموں صاحب کی ناٹ آ لوو اسٹوری ڈائریکٹر اجے چندوک کی چتر سنگھ ٹو اسٹار اور پرون دباس کی فلم صحیح دھندے غلط بندے ریلیز کے اگلے ہی دن فلاپ فلموں کی لائن میں لگ گئیں۔ ناٹ آ لوو اسٹوری کی ہیروئن ماہی گل اپنی بیباکی سے بھی اس فلم کو ڈوبنے سے نا بچا پائیں۔ بقول فلمی پنڈتوں کہ اس فلم میں کسی بڑے ہیرو اور بڑی کاسٹ کا نہ ہونا اس کے فلاپ ہونے کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ اب ماہی گل کو کون سمجھائے کے وہ دن لد گئے جب ہیروئن کے بلبوتے پر فلمیں ہٹ ہوا کرتی تھیں اب تو ہیروز کا دور ہے بھائی ڈائریکٹر پرون دباس کی فلم صیح دھندے غلط بندے جب نام سے ہی کوئی تاثر نہیں دے رہی تو کام سے کیا دیا ہو گا۔ ایسا ہی کچھ حال فلم چتر سنگھ ٹو اسٹار کا ہوا جو ناقدین کی رائے میں ہالی ووڈ کی فلم پنک پینتھر کا چربہ ہے۔ حلانکہ اس میں سنجو بابا بھی تھے مگر وہ بھی چھکاس کام نہ دکھا سکے۔۔۔اس طرح فلم ہوئی فلاپ اور گئی بھینس پانی میں۔