میڈریڈ:اسپین میں چار روزہ یوتھ فیسٹیول کا آغاز

Madrid

Madrid

اسپین میں چار روزہ یوتھ فیسٹیول کا آغاز ہو گیا جس میں ہزاروں نوجوانوں نے شرکت کی۔اجتماع میں عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ بینیڈکٹ سمیت پادریوں نے اجمتاعی دعا مانگی۔
عیسائی فرقے کیتھولک کے اس یوتھ فیسٹیول کا مقصد نوجوانوں کی مذہبی تربیت کرناہے۔ تاہم اس میلے میں ہر فرقے اور مذہب کے نوجوان کو شرکت کی دعوت دی گئی ۔ اس فیسٹیول کا آغاز آنجہانی پوپ جان پال نے انیس سو پیچاسی میں کیا تھا۔ اسپین میں ایک جانب لوگ مہنگائی سے پریشان ہیں اور پوپ بینیڈکٹ کے اس فیسٹیول کے اخراجات پر سراپا احتجاج ہیں۔ اس موقع پر مظاہرین کی پولیس کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔ اجتماع سے قبل نوجوانوں نے شمعیں بھی روشن کیں۔