چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری نے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور طویل عرصے سے جاری بدامنی کا نوٹس لے لیا ہے ۔ انہوں نے یہ نوٹس اخبارات اور ٹی وی چینلز کی خبروں کو بنیاد بناتے ہوئے لیا ہے ۔ چیف جسٹس نے تمام ٹی وی چینلز کو ہدایت کی ہے کہ وہ کراچی میں تشدد کے واقعات کے حوالیسے دستیاب معلومات اور ریکارڈ کل تک عدالت کو فراہم کر دیں۔ اس حوالے سے ٹی وی چینلز کو نوٹسز بھی ارسال کردیے گئے ہیں۔