صدر آصف علی زرداری نے ذوالفقار مرزا کو آج اسلام آباد طلب کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان سے رحمن ملک پر ان کی جانب سے کی جانیوالی شدید تنقید کے حوالے سے جواب طلبی کی جائے گی۔ صدارتی ترجمان کے مطابق ذوالفقار مرزا کو آج صبح اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ذوالفقارمرزا نے وفاقی وزیر رحمن ملک کو سندھ میں وزیراعظم کی سربراہی میں ہونیوالے اجلاس میں شدید تنقید کانشانہ بنایا تھا اور انھیں کہا تھا کہ کراچی کامعاملہ صوبائی حکومت کوحل کرنے دیا جائے ۔رحمن ملک باربارکراچی آنے سے گریز کریں جس پر وزیراعظم نے رحمن ملک کو اپنا اور صدرکا نمائندہ قراردیتے ہوئے ذوالفقار مرزا کو بتایا کہ رحمن ملک ان کے اورصدر زرداری کے احکامات کے تحت کراچی کے دورے کرتے ہیں۔ مرزا کی رحمن ملک پرتنقیدکا نوٹس لیتے ہوئے ایک بارپھر ایوان صدر نے ذوالفقارمرزا کو آج طلب کر لیا ہے۔