کراچی : وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے گورنر ہاوس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر شہر میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے غور کیا گیا۔ اور اتفاق کیا گیا کہ دہشتگردی میں ملوث عناصر کے خلا ف بلاتفریق اور سخت اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت اور لوحقین کے لیے صبر و جمیل کی دعا کی۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے گورنر سے تفصیل سے موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیااور صورتحال میں بہتری لانے کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے گورنر کو اس ضمن میں وزیراعلی ہاوس میں ہونے والے اجلاس کے فیصلوں سے بھی آگاہ کیا۔