لیبیا : قذافی کے محل پر قبضہ،کئی سرنگوں کا انکشاف

libya war

libya war

طرابلس : افریقی یونین نے قذافی مخالفین کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔ادھر قذافی کے محل پر قبضے کے بعد مخا لفین نے رہائش اختیار کر لی۔محل میں کئی سرنگوں کا بھی انکشاف ہوا ہے، اقوام متحدہ ،افریقی یونین،عرب لیگ اور یورپیئن یونین لیبیا میں فریقین پرایک دوسرے کے خلاف انتقامی کارروائیاں نہ کرنے پرزوردیا ہے۔افریقن یونین نے حکومت مخالفین کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ طرابلس میں جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی،جب تک قذافی حکومت کا مکمل خاتمہ نہیں ہوجاتا،مخالفین کو تسلیم نہیں کیا جائے گا،دوسری طرف برطانوی طیاروں نے قذافی کے آبائی قصبے سرتے میں ایک بنکر پر بمباری کی ہے،حکومت مخالفین نے ملٹری کونسل بھی تشکیل دیدی ہے جس کی ہدایت پرجنگجو لڑیں گے،جب کہ قذافی کے شاہی محل پر مکمل قبضہ ہوگیاہے،جہاں مخالفین کے اہل خانہ منتقل ہوگئے ہیں،لوگ جوق در جوق محل دیکھنے آرہے ہیں،جہاں کئی سرنگیں بھی ملی ہیں،حکومت مخالفین نے تیونس کی سرحد کے قریب راس جدر پوسٹ پر بھی قبضہ کرکے اپنا پرچم لہرا دیا ہے۔