انا ہزارے آج بھوک ہڑتال ختم کریں گے

Anna Hazare

Anna Hazare

بھارتی حکومت نے کرپشن کے خاتمے کیلئے انا ہزارے کے تین نکات لوک پال بل میں شامل کرنے پر معاملات طے پاگئے جس کے بعد آج انا ہزارے بھوک ہڑتال ختم کردیں گے۔
نئی دہلی کے رام لیلا میدان میںبارہویں روز بھی بد عنوانی کے خلاف انا ہزارے کی بھوک ہڑتال جاری رہی ، ڈاکٹروں نے ان کے چیک اپ کے بعد کہا ہے کہ انا بیحد کمزور ہوگئے ہیں اور انہیں زیادہ سے زیادہ آرام کی ضرورت ہے۔ان کے وزن میں سات کلو کمی دیکھی گئی۔
ادھر پارلیمنٹ کے اجلاس میں بحث کے آغاز پر بھارتیہ جنتا پارٹی نے سی بی آئی ،ارکان پارلیمنٹ اور سرکاری ملازمین کو لوک پال بل کے دائرہ کار میں لانے کے مطالبے کی حمایت کی۔ جبکہ بھارتی سیاستدان لالو پرشاد یادیو نے بحث کو ڈرامہ قراردیا۔
اس سے قبل انا ہزارے نے بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ کو لکھے گئے خط میں کہاتھا کہ تین نکات جن میں احتساب کے ادارے کا قیام، دوسرا وقافی و صوبائی سرکاری ملازمین کا احتساب اور تیسرا ہر سرکاری ادارے کو یہ چارٹ بنانا ہوگا کہ کون سا کام کون کریگا۔ اور اس میں کنتا وقت لگے گا۔ ان تین نکات پر بحث کے آغاز پر وہ بھوک ہڑتال ختم کردیں گے۔ تاہم کرپشن کے خلاف بل پاس ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔