لاہور: گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ کا کہنا ہے شہباز تاثیر کی بازیابی کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ پولیس ملزمان کے قریب پہنچ گئی ہے۔ لاہور میں گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ اور وفاقی وزیر چوہدری پرویز الہی نے مغوی شہباز تاثیر کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور اظہار ہمدردی کیا۔ گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے مغوی شہباز تاثیر کے اہل خانہ کو یقین دہانی کروائی کے شہباز تاثیر کی بازیابی کے لئے کوششیں جاری ہیں، جلد کامیابی ملے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کراچی جا کر درس دینے کی بجائے اپنے کردار پر توجہ دیں۔ چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھاکہ پنجاب کے حکمرانوں کی اپنی کوئی ساکھ نہیں۔ یہ امن کیسے قائم کر سکتے ہیں۔