انا ہزارے نے 13ہویں روز بھوک ہڑتال ختم کردی

anna hazare

anna hazare

بھارت کے سماجی رہنما انا ہزارے نے ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے احتساب بل کے تین بنیادی نکات مانے جانے پر تیرہویں روز بھوک ہڑتاک ختم کردی، ڈاکٹروں نے انہیں اسپتال میں داخل کرادیا۔ انا نے بھارتی عوام کا ساتھ دینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ملک کو کرپشن سے ختم کرنے کے جدوجہد جاری رہیگی۔
انا ہزارے کا مطالبہ تھا کہ ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے پارلیمنٹ سے احتساب بل پاس کرایاجائے۔ جس کے تحت ایک ادارہ قائم ہو جو وزیراعظم، ارکان پارلیمنٹ، عدلیہ، سرکاری ملازمین اور تاجروں کا احتساب کرے تاہم بارہ روز کے مذاکرات کے بعد پارلیمنٹ نے تین بنیادی نکات احتساب ادارے کا قیام، سرکاری ملازمین کا احتساب اور صوبائی اور وفاقی حکومت کے ملازمین ایک چارٹر کے تحت کام کرینگے اور روزانہ کام کا چارٹ بنائینگے کہ کون سا کام کتنے وقت میں ہوگا۔
بنیادی مطالبات تسلیم ہونے اور ان کو قانون بنانے کا پارلیمنٹ سے متفقہ طور پر قرارد داد پاس ہونے کے بعد انا نے آج بالآخر اپنی بھوک ہڑتال ختم کردی۔ اس موقعے پر انا نے بھرپور ساتھ دینے پر میڈیا اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ اور کہاکہ کرپشن کے خلاف جدوجہد اب ختم نہیں ہوئی۔ پارلیمنٹ کی قرارداد کو عملی جامع پہنانے اور کرپٹ افراد کے خلاف کارروائی دیکھنے کے بعد ان کی تحریک کا مقصد پورا ہوجائیگا۔ تاہم اس کام کے پورا ہونے تک تحریک جاری رہیگی۔