اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کراچی اور بلوچستان کی صورتحال پر سترہ رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی جو رپورٹ مرتب کر کے قومی اسمبلی میں پیش کرے گی جس کے بعد قومی اسمبلی کراچی اور بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے گی ۔ قومی اسمبلی میں گزشتہ اجلاسوں میں کراچی اور بلوچستان کی صورتحال پر تفصیلی بحث کے بعد فیصلہ کیا گیا تھا کہ یہاں کی صورتحال پر ایک پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے گی اور اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی لیڈر کو ہدایت کی تھی کہ تمام جماعتوں سے کمیٹی میں شامل ہونے والے ان کے کارکنان کے نام مانگے جائیں