امریکہ کی پانچ مشرقی ریاستوں سے ٹکرانے والے سمندری طوفان آئرین کی شدت کم ہوگئی ہے جبکہ طوفان سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بیس ہوگئی ہے۔ نیویارک میں طوفان سے نقصانات ہوئے ہیں تاہم اتنے نہیں جتنا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔ شہر سے لوگوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی کی احکامات بھی واپس لے لئے گئے ہیں اور لوگوں کی واپسی شروع ہوگئی ہے۔ تاہم پبلک ٹرانسپورٹ اور بڑے ایئرپورٹس ابھی بند ہیں۔ آئرین اب شدید بارشوں اور تیز ہواں میں تبدیل ہوگیا ہے لاکھوں لوگ ابھی بھی بجلی سے محروم ہیں۔ دوسری جانب امریکی صدر براک اوباما نے خبردار کیا ہے کہ خطرہ ابھی مکمل طور پر ٹلا نہیں۔ آئرین امریکہ کے بعد مقامی وقت کے مطابق پیر کو کینیڈا کے ساحلوں سے ٹکرائے گا۔