کراچی سمیت سندھ بھر میں بارش کا سلسلہ جاری

karachi rain

karachi rain

کراچی سمیت سندھ بھرمیں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹے تک جاری رہے گا۔
کراچی کے مختلف علاقوں ملیر سٹی، ملیر سعود آباد، ماڈل کالونی، ایئرپورٹ ، صدر اور اطراف کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش ہوئی جبکہ حیدرآباد، میرپور خاص، ٹھٹھہ، مٹھی ، سانگھڑ، اور سندھ کے دیگر اضلاع میں وقفے وفقے سے گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بھی کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں برسات کا سلسلہ جاری رہے گا۔