باغی مذاکرات کے ذریعے حل نکالیں، قذافی کا نیا آڈیو پیغام

Qaddafi

Qaddafi

معدنی وسائل پر اجارہ داری کے لیے مغرب لیبیا میں جنگ بند نہیں کرے گا۔ باغی مذاکرات کے ذریعے حل نکالیں، قذافی نے نیا آڈیو پیغام جاری کر دیا۔
لیبیا کے روپوش رہنما کرنل معمر قذافی نے خبردار کیا ہے کہ وہ ایک طویل جنگ کے لیے تیار ہیں اور انہوں نے اپنے حامیوں سے ملک پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف گوریلا جنگ شروع کرنے کو کہا ہے۔ معمر قذافی کہاں ہیں یہ کوئی نہیں جانتا تاہم جمعرات کو عرب ذرائع ابلاغ نے ان کے تین پیغامات نشر کیے۔
کرنل قذافی کے مخالف باغیوں نے ان کے آبائی شہر سرتے میں موجود ان کے حامیوں کو ہتھیار ڈالنے کے لیے دی گئی مہلت میں ایک ہفتے کا اضافہ کر دیا ہے جبکہ مغربی رہنماں نے لیبیا میں عبوری طور پر نظامِ حکومت سنبھالنے والے باغیوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے مخالفین سے مفاہمت کی راہ اختیار کریں۔