اسفند یار ولی پشاور سے اسلام آباد منتقل ہو گئے

asfandyar

asfandyar

اے این پی کے مرکزی صدراسفند یار ولی خان پشاور سے ایک ہفتے بعد اسلام آباد منتقل ہوگئے ہیں۔ اسفند یار ولی خان ستائیس اگست کو تھنک ٹینک کے مرکزی اجلاس میں شرکت کے لئے پشاور آئے تھے اورعیدالفطر بھی پشاورمیں گزاری۔  قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انہیں چارسدہ جانے کی کلیرنس نہ دی جس کے باعث انہوں نے وزیر اعلی ہائوس میں عید الفطر منائی اور عید کے دوسرے روز اور تیسرے روز شہریوں کے ساتھ عید ملے۔
اسفند یار ولی خان نے دو سال قبل ہونے والے خود کش حملے کے واقعہ کے بعد  اپنی سرگرمیاں پارٹی ہدایات کی روشنی میں محدود کر دی تھی تاہم گزشتہ روز عید الفطر کے بعد اسلام آباد اپنی فیملی کے ساتھ روانہ ہو گئے۔ ان کی روانگی کوسیکورٹی اقدامات کے باعث خفیہ رکھا گیا۔