باجوڑ ایجنسی : شدت پسندوں نے چالیس قبائلی اغواء کر لیے

bajaur agency

bajaur agency

باجوڑ ایجنسی میں پاک افغان سرحد سے شدت پسندوں نے چالیس قبائلیوں کو اغوا کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چالیس افراد تحصیل مامون کے علاقے میں پاک افغان باڈر پر سیاحت کیلئے گئے تھے ۔ جہاں انھیں شدت پسندوں نے اغوا کر لیا تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ انھیں باجوڑ ایجنسی کے شدت پسندوں نے اغوا کیاہے یا افغان شدت پسندوں نے، پولیٹیکل انتظامیہ نے مغوی افراد کی بازیابی کیلئے کوششیں شروع کر دی ہیں۔