جدہ ائیر پورٹ پر پھنسے 394 عمرہ زائرین وطن واپس پہنچ گئے

airport

airport

جدہ ائیر پورٹ پر پھنسے ایک سو بتیس عمرہ زائرین اسلام آباد اور دو سو باسٹھ لاہور پہنچ گئے۔ جدہ ائیر پورٹ پر پھنسے پاکستانی رمضان المبارک میں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب گئے تھے۔ مگر قومی ائیر لائن اور سعودی ائیر لائن مسافروں کو بروقت واپس وطن نہیں پہنچا سکی۔
جدہ میں محصور پاکستانیوں کو وطن پہنچانے کیلئے قومی ایئرلائن نے خصوصی پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا۔ آج رات ایک سو بتیس پاکستانی جدہ سے اسلام آباد پہنچا دیے گئے۔ اسی طرح دوسو باسٹھ پاکستانی آض صبح لاہور پہنچے۔ یہ لوگ اور ان کے اہل خانہ کی میٹھی عید کڑوی ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق جدہ میں غیر ملکی ایئرلائن کے کئی گھنٹے آپریشن کی تاخیر کی وجہ سے پاکستان آنیوالے مسافروں کو بھی سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ جدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے کا عملہ ناکافی ہونے کی وجہ سے بیشتر مسافروں کا سامان دوسرے ممالک کی پروازو ں پر روانہ کر دیا گیا۔