جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مو لانا فضل الرحمان نے کہا کہ کراچی میں حالات کی خرابی کی ایک وجہ بے روزگاری بھی ہیاور حکومت کو چا ہئے کہ ذوالفقار مرزا کے بیانات کا سنجیدگی سے نوٹس لے۔ یہ بات انہوں نیڈیرہ اسماعیل خان میں اپنی رہا ئش گا ہ پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی۔ مو لانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کراچی میں ازخود نوٹس کیس کی سماعت میں ذوالفقار مرزا کے بیان کو بھی شامل کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکو مت کو چا ہئے کہ کراچی میں امن و امان کی مخدو ش صورتحال اور بے روزگار ی کے خاتمے کے لئے ٹھوس اقدامات کرے۔