پاک فوج نے کہا ہے کہ کراچی کے شہریوں کی طرح فوج کو بھی شہر کے حالات پر تشویش ہے۔شہر سے ہر قسم کا تشدد ختم ہونا چاہیے۔ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل اطہر عباس نے غیرملکی خبررساں ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی صورتحال کا اثر پورے ملک پر پڑتا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا فرض ہے کہ بلا امتیاز کارروائی کرکے امن کو یقینی بنائیں۔اس وقت رینجرز پولیس کے ساتھ مل کر کارروائی کر رہی ہیاور خفیہ ادارے انہیں معلومات فراہم کررہے ہیں۔ اس کارروائی کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہونے کی امید ہے۔ ذوالفقار مرزا کے ایک بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج نے کہا کہ تردید یا تصدیق کے لیے رحمان ملک سے رابطہ کیا جائے۔ ترجمان نے کہا کہ باجوڑ ایجنسی سے کسی کا اغوا نہیں ہوا