پشاور : کراچی میں فوجی آپریشن سے نقصان ہو گا۔ منور حسن

Munawar Hassan

Munawar Hassan

جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سید منور حسن کا کہنا ہے کہ امریکہ کراچی اور بلوچستان کو پاکستان سے علیحدہ کرنے کے درپے ہیں کراچی میں فوجی آپریشن سے نقصان ہو گا۔
شاہی باغ پشاورمیں عید ملن پارٹی سے خطاب میں ان کا کہنا تھاکہ سندھ میں سیلاب متاثرین کی پہلے بھی مدد نہیں کی گئی اور اب بھی ان کی مددنہیں کی جارہی ۔وفاقی حکومت بیانات کے بجائے عملی اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے کہاکہ مڈٹرم الیکشن کی خواہش لوگ ضرور ظاہر کر رہے ہیں تاہم اس کے لیے جدوجہد نہیں کرتے۔