ذوالفقار مرزا کا معاملہ عدالت میں ہے ،گیلانی

Gilani

Gilani

لاہور : وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ذوالفقار مرزا کا معاملہ عدالت میں ہے، کسی کے پاس ثبوت ہیں تو عدالت میں پیش کریں۔لاہور میں جگر عطیہ کرنے والے نوجوان مرحوم ارسلان کے گھر پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ذوالفقار مرزا کے معاملے پر وزیرداخلہ رحمان ملک نے رابطہ کرکے جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اقتدار میں ہو یا اپوزیشن میں اس نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی بات کی ہے۔
پیپلزپارٹی صرف اقتدار کی پارٹی نہیں۔ وہ اپوزیشن بھی برداشت کرچکی ہے۔ وزیراعظم نے شیخ زید اسپتال کا ٹرانسپلانٹ سینٹر ارسلان کے نام سے منسوب کرنیکا اعلان کیا۔