ساحل سمندر کے کنارے اونٹ اور گھوڑے مالکان کا بھتہ مافیا کیخلاف احتجاج

karachi

karachi

کراچی میں بڑے بڑے تاجر بھتہ مافیا سے پریشان تو تھے ہی لیکن عوام کو تفریح فراہم کرنے والے اونٹ اور گھوڑے مالکان بھی اس مافیا کے جال میں قید ہوتے جا رہے ہیں۔ کراچی میں ساحل سمندر کے کنارے اونٹ اور گھوڑے مالکان نے بھتہ مافیا کیخلاف احتجاج کیا۔ بھتہ خوروں کا نشانہ بننے والے یومیہ اجرت پرکمانے والے ان محنت کشوں کاکہناہے کہ ہم ساحل سمندر پر عوام کوتفریح فراہم کرتے ہیں اور چند پیسہ کماتے ہیں لیکن بھتہ خور ہماری کمائی میں سے حصہ مانگتے ہیں اور نہ دینے پر زد و کوب کیا جاتا ہے۔
انھوں نے کہاکہ ایک با اثر شخص ہم سے روزانہ 200 سے 300 روپے طلب کرتا ہے۔ محنت کشوں کا کہنا ہے کہ کئی مرتبہ پولیس کو اس صورت حال سے آگاہ کر چکے ہیں لیکن کوئی پرسان حال نہیں ہے۔