الطاف حسین اور صدر آصف زرداری کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت

altaf

altaf

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین اورصدر آصف علی زرداری کے درمیان ٹیلیفون پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ گفتگو انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی جو 45منٹ تک جاری رہی۔ صدرآصف علی زرداری نے جناب الطاف حسین کی خیریت دریافت کی اورصحتیابی پرانہیں مبارکباد پیش کی ۔
الطاف حسین نے دوران علالت خیریت دریافت کرنے، صحتیابی کیلئے نیک جذبات کا اظہارکرنے اورمحبتوں کے ساتھ گلدستہ بھیجنے پر صدرآصف زرداری کاخصوصی شکریہ اداکیا ۔ دونوں رہنماوں کے درمیان ملک کی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا اوراس بات پر بھرپوراتفاق کیا گیا کہ ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جائے گا اور دونوں جماعتیں ملک میں جمہوریت کے استحکام کیلئے آپس میں مل جل کرکام کریں گی اور کوئی بھی سازش دونوں جماعتوں کے تعلقات کوخراب نہیں کر سکتی۔
صدر آصف علی زرداری نے ملک کے استحکام اور جمہوریت کی بقا کیلئے بحیثیت جماعت ایم کیو ایم اور الطا ف حسین کے کردار کوسراہا اورالطا ف حسین سے کہاکہ ہمیں آپ سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں اورپاکستان کے استحکام اور آنیوالی نسلوں کے بہتر مستقبل کیلئے ہمیں آپ کی رہنمائی اوردعاوں کی بہت ضرورت ہے۔
الطاف حسین نے صدرآصف زرداری کے خیالات کو سراہا اور کہا کہ وہ پاکستان کی بقا وسلامتی، ترقی وخوشحالی اور جمہوریت کے استحکام کیلئے اپنا کرداراداکرتے رہیں گے ۔ انہوں نے صدرآصف زرداری کویقین دلاتے ہوئے کہاکہ میری تمام ہمدردیاں آپ کے ساتھ ہیں آپ کوجب بھی ملک کیلئے میری ضرورت ہو میں حاظرہوں۔