صادق آباد پولیس نے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث مبینہ ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔ سٹی تھانہ صادق آباد کے اے ایس آئی الطاف حسین کے مطابق حراست میں لیے گئے ملزم کا نام طاہر اعوان ہے اور وہ کراچی کے علاقے الفلاح تھانے کا اشتہاری ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے ٹی شرٹ اور ٹوپی پہنی ہوئی ہے اور اس کا تعلق ایک سیاسی پارٹی سے ہے۔ ملزم کو صادق آباد کی مظہر فرید کالونی سے حراست میں لیا گیا۔ کراچی پولیس کے مطابق ملزم اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب ہے اور اشتہاری ہے۔