کراچی کی صورتحال پر سپریم کورٹ کے از خود نوٹس کی سماعت کے دوران عوامی نیشنل پارٹی نے استدعا کی ہے کہ صوبہ سندھ کے سابق وزیر داخلہ اور سینییر وزیر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کو عدلت میں طلب کیا جائے۔
چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں پانچ رکنی لاجر بینچ سے یہ استدعا پیر کو عوامی نیشنل پارٹی کے وکیل ایڈووکیٹ افتخار گیلانی نے کی۔
افتخار گیلانی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار مرزا نے جو الزامات لگائے ہیں وہ سنگین نوعیت کے ہیں اور سپریم کورٹ ان کو طلب کرے۔